تاہم اس نئی پابندی کا اطلاق امریکہ کے سیاحتی، کاروباری اور تعلیمی ویزوں پر نہیں ہوگا۔ یہ پابندی 21 جنوری 2026 سے نافذالعمل ہوگی اور ویزا پالیسی کے حوالے سے یہ امریکا کا حالیہ برسوں کا سب سے سخت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کے ممالک بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال بھی شامل ہیں۔
اس فہرست میں وہ 19 ممالک بھی شامل ہیں جن کے شہریوں پر نومبر 2025 میں امریکہ میں پناہ، شہریت اور گرین کارڈ کے لیے عمل درآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔
پاکستان میں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکا کے "بہترین" تعلقات اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بارہا تعریف کے باوجود پاکستان کا نام اس فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟
حالیہ مہینوں میں امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہتر دکھائی دے رہے تھے۔ پاکستان نے تو امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش بھی کی تھی۔
گزشتہ سال فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کا دورہ کیا اور صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اسی دوران ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کیا تھا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
امریکی ویزا پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی ویزا پابندیوں سے متعلق اطلاعات دیکھی ہیں اور اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
Visa processing for Indians will continue. But no such facility for Pakistanis. We thought our relationship was great and Indians were having a serious issue with US https://t.co/ktt8WUc93n
— Mohammad Zubair (@Real_MZubair) January 14, 2026
ترجمان کے مطابق امریکا اپنی ویزا پالیسی پر نظرِ ثانی کر رہا ہے اور پاکستان پر امید ہے کہ جلد ہی پاکستانی شہریوں کے لیے امریکی ویزے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستانی سیاست دان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور انڈیا سے کشیدہ، مگر اب انڈین شہریوں کے لیے ویزا پراسیسنگ جاری رہے گی جبکہ پاکستانیوں کے لیے نہیں۔
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسین ندیم کا خیال ہے کہ پاکستان زیادہ دیر تک اس فہرست میں نہیں رہے گا۔
Pakistan won’t be in the list for long, the decision will likely be revised.
— Hussain Nadim (@HNadim87) January 14, 2026
But the fact that Trump admin placed Pakistan in the visa freeze list in the first place tells you 2 things upfront:
1. How exactly is Pakistan placed in the US foreign policy thinking - grouped with… https://t.co/2pfURcZylt
انہوں نے لکھا کہ امکان ہے کہ جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ تبدیل کر دیا جائے گا، تاہم یہ بھی یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدا سے ہی پاکستان کو ویزا فریز لسٹ میں رکھا تھا۔
جنوبی ایشیا کی جغرافیائی سیاست پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار مائیکل کوگل مین نے بھی لکھا کہ پاکستان 75 ان ممالک میں شامل ہے جن کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے مبینہ طور پر امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک معطل کر دی ہے۔
Pakistan is among 75 countries reportedly hit with an indefinite visa processing freeze by the Trump administration.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) January 14, 2026
The resurgence in Pakistan’s ties with the US apparently didn’t shield it from this.
Bangladesh, Bhutan, and Nepal are also on the list.
انہوں نے کہا کہ حالیہ گرم جوشی بھی پاکستان کو اس فیصلے سے نہ بچا سکی۔
VIDEO | When asked about the Trump administration moving closer to Pakistan, Former US NSA John Bolton says, “I think the US-India relationship is perhaps the most important strategic relationship we have in the 21st century. But dealing with Pakistan is not unimportant, and… pic.twitter.com/OiZ2a2GYEk
— Press Trust of India (@PTI_News) January 14, 2026
پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی مشیرِ قومی سلامتی جان بولٹن نے اس صورتحال کا ایک مختلف زاویے سے تجزیہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور افغانستان میں موجود دیگر گروہوں کے خلاف ہمارے اور پاکستان کے مشترکہ مفادات ہیں۔ اگر ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں اور انہیں یہ احساس دلائیں کہ چین بھی پاکستان کے لیے ویسا ہی خطرہ ہے جیسا انڈیا کے لیے، تو یہی آگے بڑھنے کی بنیاد بن سکتا ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ ٹرمپ بھی یہی سوچ رکھتے ہیں یا نہیں، مگر اگر میں ان کا مشیر ہوتا تو یہی مشورہ دیتا۔
Proves US is unreliable, untrustworthy so called Friend only bothered to protect its own interests
— Farooq Hameed Khan (@FarooqHKhan) January 14, 2026
سابق ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب فاروق حمید خان کے مطابق اس اقدام نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکا ایک غیر قابلِ اعتماد ملک ہے، جو اپنے نام نہاد دوستی کے دعووں کے باوجود ہمیشہ اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے۔







