وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
سردی کی شدت کے پیشِ نظر والدین کے تحفظات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے، اب تمام تعلیمی ادارے 19 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔ pic.twitter.com/1zVAF7rdc2
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) January 10, 2026
انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری کریں، جبکہ اساتذہ اور انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید دھند، کون کون سی شاہراہ بند ہے؟
محکمہ تعلیم کے مطابق موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام طلبہ کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔







