نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز كے مطابق حافظ طاہر اشرفی كا اپنے بیان میں كہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شرکت کی دعوت دی ہے، یہ پیش رفت اہلِ فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دی ہے، دفترِ خارجہ

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جس انداز میں فلسطینی عوام کی مؤثر نمائندگی اور ترجمانی کی، وہ قابلِ فخر ہے اور اسی مؤقف کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اس دعوت کو قبول کریں تاکہ پاکستان اہلِ فلسطین کے لیے اپنا سفارتی اور اخلاقی کردار مزید مضبوط کر سکے اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز عالمی فورمز پر بھرپور انداز میں اجاگر ہو۔