ایک خصوصی انٹرویو میں ظہران ممدانی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اب بھی ٹرمپ کو فاشسٹ اور جمہوریت مخالف سمجھتے ہیں تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ وہ اپنے کہے ہوئے ہر لفظ پر قائم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نیویارک سٹی کے اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ امیگریشن پالیسی، شہریوں کی رہائش، معاشی چیلنجز اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر صدر ٹرمپ کے سامنے کھل کر مؤقف رکھا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی سے اہم ملاقات 21 نومبر کو طے
انہوں نے کہا کہ وہ شہر کو محفوظ بنانے کی پالیسی پر پہلے کی طرح آج بھی قائم ہیں، تاہم مختلف علاقوں سے امیگریشن حکام کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی اطلاعات تشویش کا باعث ہیں، جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی نے ریپبلکن اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے کر میئر شپ حاصل کی تھی، جبکہ وہ یکم جنوری کو باضابطہ طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔







