حافظ نعیم الرحمان کے مطابق اب تک 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ تاحال یہ خدشہ موجود ہے کہ عمارت کے اندر مزید کتنے افراد لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال سترہ سال سے مسلسل حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی حکومت ہے جس کے سربراہ “ونڈر بوائے” بننے کے خواہشمند بلاول بھٹو ہیں، اور آج ان کی حکومت کی اصل کارکردگی سب کے سامنے آ چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ مافیائی نظام مسلط کرنے والوں اور میئر شپ پر قبضہ کروانے والوں کو اس سانحے پر جواب دینا ہوگا اور عوام کے سامنے ان کی ذمہ داری طے ہونی چاہیے۔