سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے محمد بن زاید آل نہیان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اماراتی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ جنگ بندی کا احترام ضروری ہے تاکہ سفارتی اور مذاکراتی مواقع برقرار رہ سکیں، جو خطے میں دیرپا امن اور استحکام کا باعث بن سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری تنصیبات پر حملے نہ صرف انسانی جانوں اور املاک کے لیے خطرناک ہیں بلکہ یہ خطے میں امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔






