تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کا اعلان پہلے سے موجود تھا، تاہم بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق خبروں نے کارکنوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کی۔
محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن توجہ کو اصل مقصد سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد اور شفاف الیکشن کمیشن کے تحت عام انتخابات کرائے جائیں، ادارے آئینی حدود میں رہیں، اور پاکستان کی ازسرِنو تشکیل کی جائے۔







