ابوظبی حکومت کے مطابق ابوظبی میں تیار شدہ جدید ہیلی طیارے نے بھی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی ہے۔ یہ ہیلی طیارہ 250 کلو وزن تک سامان لے جانے اور 700 کلومیٹر تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ابوظبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ ہیلی طیارہ ’ڈیلیوری‘ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن بجلی اور ایندھن دونوں سے پرواز میں مدد دے گا جبکہ یہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: ناروے کے ویلتھ فنڈ کا ایلون مسک کے ایک کھرب ڈالر کے معاوضے کی مخالفت کا اعلان
ابوظبی میں بغیر ڈرائیور گاڑیوں کی باقاعدہ تجارتی سروس بھی شروع کر دی گئی ہے، جس سے شہر میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل قائم ہو گیا ہے۔







