Honor Play11 Plus میں 6.6 انچ AMOLED ڈسپلے دیا گیا ہے، جو 1.5K ریزولوشن، 120Hz ریفریش ریٹ اور 6500 نٹس تک برائٹنس فراہم کرتا ہے۔ فون میں MediaTek Dimensity 6500 Elite پروسیسر نصب ہے اور یہ Android 16 پر مبنی MagicOS 10 کے ساتھ آتا ہے۔
اسمارٹ فون میں 50 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ ایک اضافی سینسر جب کہ سیلفیز اور ویڈیو کالنگ کے لیے 8 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔
دیگر فیچرز میں IP66 ریٹنگ، ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر، NFC، انفراریڈ بلاسٹر، بلوٹوتھ 6.0 اور AI شارٹ کٹ بٹن شامل ہیں۔
دوسری جانب Honor Play10 میں 6.8 انچ LCD ڈسپلے دیا گیا ہے جو Full HD+ ریزولوشن اور 120Hz ریفریش ریٹ سپورٹ کرتا ہے۔ یہ فون Snapdragon 6s Gen 3 چپ سیٹ سے لیس ہے اور Android 15 پر مبنی MagicOS 9 کے ساتھ آتا ہے۔
کیمرہ سیٹ اپ میں 50 میگا پکسل سنگل ریئر کیمرہ جبکہ سامنے 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ فون میں IP65 ریٹنگ، NFC، 5G کنیکٹیویٹی، بلوٹوتھ 5.1، سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر اور AI بٹن شامل کیا گیا ہے۔
دونوں اسمارٹ فونز میں 7000mAh بیٹری اور 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔
قیمتوں کی بات کی جائے تو Honor Play11 Plus کا 8GB RAM اور 256GB اسٹوریج والا واحد ماڈل تقریباً 325 ڈالر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
Honor Play10 کے 8GB+128GB ماڈل کی قیمت 205 ڈالر، 8GB+256GB ماڈل کی 235 ڈالر اور 12GB+256GB ورژن کی قیمت 280 ڈالر رکھی گئی ہے۔
دونوں نئے اسمارٹ فونز فی الحال چین میں آنر کے آفیشل آن لائن اسٹور پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔






