عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ بظاہر وہ اقدامات کامیاب رہے ہیں جو اسپیس ایکس نے روس کے غیر مجاز استعمال کو روکنے کے لیے کیے تھے، تاہم اگر مزید اقدامات کی ضرورت ہوئی تو آگاہ کیا جائے۔
اس سے قبل یوکرین کے وزیرِ دفاع مائخیلو فیڈوروف نے جمعرات کے روز بتایا تھا کہ یوکرین روس کو اسٹارلنک کے ذریعے ڈرونز کی رہنمائی سے روکنے کے لیے اسپیس ایکس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
Looks like the steps we took to stop the unauthorized use of Starlink by Russia have worked. Let us know if more needs to be done.
— Elon Musk (@elonmusk) February 1, 2026
یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں استعمال ہونے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سسٹم کی موجودگی سامنے آئی تھی۔
مائخیلو فیڈوروف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مغربی ٹیکنالوجی دہشت گردی اور پُرامن شہروں کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ جمہوری دنیا کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔
یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے جدید مغربی ٹیکنالوجی کے استعمال کے شواہد تشویشناک ہیں، اسی لیے اسٹارلنک کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔







