ایمیزون کے مطابق، اُس کی کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ سے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کو مسائل کا سامنا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انجینئرز اس وقت سسٹم کی بحالی اور بندش کی بنیادی وجہ معلوم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمیزون ویب سروسز دراصل ایمیزون کا کلاؤڈ کمپیوٹنگ ڈویژن ہے جو دنیا بھر کی لاکھوں کمپنیوں اور ویب سائٹس کو ہوسٹنگ سروسز فراہم کرتا ہے۔ بیشتر موبائل ایپلیکیشنز، بشمول بینکنگ ایپس، دراصل اے ڈبلیو ایس کے ڈیٹا سینٹرز پر چلتی ہیں۔

اے ڈبلیو ایس میں پیدا ہونے والے اس تعطل سے متاثر ہونے والے نمایاں پلیٹ فارمز میں سنیپ چیٹ، زوم، روبلاکس، ڈیولینگو، کینوا، فورٹ نائٹ، سگنل، پلے اسٹیشن نیٹ ورک، کوائن بیس اور سلیک ایپلیکشن شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ان کے علاوہ بھی درجنوں دیگر ایپس اور ویب سائٹس اس بندش سے متاثر ہوئی ہیں۔