محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق یہ فلکیاتی واقعہ نہ صرف دلچسپی کا باعث ہوگا بلکہ اگلے چند سالوں تک پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکمل چاند گرہن، جسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے، اپنے عروج پر شام چار بج کر 34 منٹ پر پہنچے گا اور اس کا اختتام رات سات بج کر 23 منٹ پر ہوگا۔
اس دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کے اثر سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈ مون ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے اور اس دوران آسٹریلیا اور امریکا میں بھی مکمل چاند گرہن واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
زمین کے سائے سے چاند سرخ رنگ میں نظر آئے گا، جسے بلڈ مون کہا جاتا ہے اور اس وقت چاند مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔






