دنیا کے مختلف ممالک میں روبوٹس بنانے اور انہیں مختلف شعبوں میں استعمال کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا ہے، جن میں چین نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
چین میں روبوٹس کو نہ صرف صنعتی اور طبی شعبوں میں بلکہ تفریحی سرگرمیوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
Look at the crazy performance of #Unitree Robots in concert in China 🇨🇳
— Xiaowei - ShallWe Tech (@Xiaoweisuper6) December 19, 2025
Maybe the first business application of robots is in entertainment area pic.twitter.com/Utvc0cAqd2
سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی روبوٹس کی متعدد ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں، تاہم حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کانسرٹ کے دوران چھ انسان نما روبوٹس موسیقی کی دھن پر باقاعدہ ڈانس پرفارمنس دے رہے ہیں، جب کہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود گلوکار بھی روبوٹس کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر رقص کرتا نظر آ رہا ہے۔
🎵🤖 Leehom Wang s Concert Just Redefined Live Performances with Unitree Robots! 🤯
— ChinaTechTrend (@ChinaTechTrend) December 19, 2025
Mind-blowing moment: 6 sleek silver robots from Unitree dancing in perfect sync with Leehom Wang during "Firepower Full Open"! ✨
These aren t just any robots - they re veterans of 2021 CCTV… pic.twitter.com/gDDhJdjXgV
روبوٹس کی حرکات، قدموں کی ہم آہنگی اور موسیقی کے ساتھ تال میل نے ناظرین کو حیرت میں مبتلا کر دیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چین روبوٹکس ٹیکنالوجی میں کس قدر ترقی کر چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں کچھ صارفین اسے مستقبل کی جھلک قرار دے رہے ہیں، تو کچھ نے روبوٹس کی اس مہارت کو ٹیکنالوجی کا ایک بڑا سنگ میل قرار دیا ہے۔






