فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ ابتدائی مذاکرات شروع کر دیے ہیں، جن کے نتیجے میں کمپنی کی مالیت معاہدے سے قبل تقریباً 71 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیپ سیک نے مئی کے آخر میں اپنی تاریخ کی پہلی فنڈنگ مکمل کی تھی، جس میں تقریباً 7 ارب ڈالر جمع کیے گئے تھے۔ اس مرحلے کے بعد کمپنی کی مجموعی مالیت 52 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈیپ سیک گزشتہ سال اس وقت عالمی سطح پر نمایاں ہوئی جب اس کے وی3 اور آر1 اے آئی ماڈلز کو سیلیکون ویلی میں غیر معمولی پذیرائی ملی۔ ان ماڈلز نے چین کی مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے متعلق امریکی تاثر کو چیلنج کیا، جس کے بعد ڈیپ سیک کو چین کی نمایاں قومی اے آئی کمپنیوں میں شمار کیا جانے لگا۔

مزید پڑھیں: یوفون-ٹیلی نار انضمام: نئی برانڈنگ کے لیے پی ٹی اے سے رجوع

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے رواں ماہ اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ڈیپ سیک اپنا اے آئی چپ بھی تیار کر رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد اینویڈیا اور ہواوے  کے چپس پر انحصار کم کرنا ہے، جنہیں کمپنی اپنے مقبول اے آئی ماڈلز کی تربیت اور آپریشن کے لیے استعمال کرتی ہے۔