خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا نے یہ اعلان نئی دہلی میں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کیاہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پراپنے بیان میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری بھارت کو اے آئی فرسٹ مستقبل کی جانب لے جانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔
Thank you, PM @narendramodi ji, for an inspiring conversation on India’s AI opportunity. To support the country’s ambitions, Microsoft is committing US$17.5B—our largest investment ever in Asia—to help build the infrastructure, skills, and sovereign capabilities needed for… pic.twitter.com/NdFEpWzoyZ
— Satya Nadella (@satyanadella) December 9, 2025
رپورٹ کے مطابق رواں سال کئی عالمی کارپوریشنز نے انڈیا میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، جہاں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 900 ملین سے زیادہ ہونے کا تخمینہ ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔
مائیکروسافٹ کے اعلان کے مطابق یہ سرمایہ کاری اگلے چار برسوں میں کی جائے گی جس کا مقصد
محفوظ اور جدید ہائپر اسکیل کلاؤڈ انفرااسٹرکچر قائم کرنا، انڈیا میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینا اور مقامی ٹیلنٹ کی ترقی اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
When it comes to AI, the world is optimistic about India!
Had a very productive discussion with Mr. Satya Nadella. Happy to see India being the place where Microsoft will make its largest-ever investment in Asia.
The youth of India will harness this opportunity to innovate… https://t.co/fMFcGQ8ctK
مائیکروسافٹ نے مزید کہا کہ اس مقصد کے مرکز میں حیدرآباد میں قائم ہونے والا ‘انڈیا ساؤتھ سنٹرل کلاؤڈ ریجن’ ہے، جو 2026 کے وسط تک فعال ہو جائے گا۔
یہ ڈیٹا سینٹر سائز میں انڈیاکے مشہور ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم سے دو گنا بڑا ہوگا، جس کی گنجائش 65 ہزار سے زائد افراد کی ہے۔
انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے بیان میں اس اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مائیکروسافٹ جیسے عالمی ادارے نے ایشیا میں سب سے بڑی سرمایہ کاری کے لیے انڈیا کا انتخاب کیا، یہ انڈین نوجوانوں کے لیے ایک بڑا موقع ہے اور نئی اختراعات کو جنم دے گا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین مصنوعی ذہانت کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ دنیا کی تشکیل کے لیے استعمال کرے گا۔






