صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ نیا نظام نادرا کے ڈیٹا بیس کے ساتھ منسلک ہوگا، جس کے باعث شہریوں کا اندراج خودکار طریقے سے نادرا ریکارڈ میں بھی شامل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے پاکستانی کری ایٹرز کے لیے نئے حفاظتی اور معاون فیچرز متعارف کرا دیے
ان کے مطابق، محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ پہلے ہی طے پا چکا ہے، اور اس نظام کے ذریعے درست اور مکمل ڈیٹا جمع کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ سسٹم پنجاب بھر کی تمام یونین کونسلز کو آپس میں منسلک کرے گا۔







