پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، اس پالیسی فریم ورک کے تحت ایم وی این اوز سپیکٹرم حاصل کیے بغیر لائسنس یافتہ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے اپنی علیحدہ برانڈ شناخت کے تحت ملک بھر میں موبائل خدمات فراہم کر سکیں گے۔
ایم وی این او لائسنس ابتدائی طور پر 15 سال کے لیے جاری کیا جائے گا، جو متعلقہ ریگولیٹری شرائط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ پالیسی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ موبائل سروسز کے فروغ کے لیے تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور صارفین کو سستی اور متنوع موبائل سہولیات فراہم کرنا ہے۔
(Cont’d): PTA will shortly initiate the licensing process for MVNOs in Pakistan. In this regard, the MVNO license template will be developed and issued in accordance with the approved Policy Framework, outlining detailed licensing terms, conditions, and regulatory obligations for… pic.twitter.com/s7HHpZsAOF
— PTA (@PTAofficialpk) January 7, 2026
اس اقدام سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، روزگار میں اضافہ ہوگا اور موبائل خدمات کو زیادہ قابلِ رسائی اور ہمہ گیر بنایا جا سکے گا، جس سے قومی وژن “ڈیجیٹل پاکستان” کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔
پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان میں ایم وی این اوز کے لیے لائسنس کے اجراء کے عمل کا آغاز کرے گا۔
اس مقصد کے لیے منظور شدہ پالیسی کے مطابق ایم وی این او لائسنس کا ایک مسودہ تیار کر کے جاری کیا جائے گا، جس میں لائسنس کے حصول کے خواہشمند افراد کے لیے آسان، واضح شرائط و ضوابط اور ریگولیٹری ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔







