پاکستانی وقت کے مطابق کل رات 10 بجکر 30 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بج کر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کوپیسفیک کے مخصوص علاقوں میں دکھائی دے گا، جن میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی بحرالکاہل اور انٹارکٹیکا شامل ہیں۔ اس دوران سورج کا منظر دلکش ہلالی شکل اختیار کرلے گا۔
محکمہ فلکیات کے مطابق 2025 میں مجموعی طور پر دو سورج گرہن اور دو چاند گرہن ہوئے ہیں، جب کہ پاکستان میں اس سال دونوں سورج گرہن دیکھنے کو نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگے کپڑے پہن کر سوشل میڈیا پر دکھاوا کرنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر، کارروائی کا فیصلہ
واضح رہے کہ سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، زمین اور سورج کے درمیان آ کر سورج کی روشنی کو جزوی یا مکمل طور پر روک لیتا ہے۔
یہ منظر کبھی مکمل سورج گرہن، کبھی جزوی، کبھی انولر تو کبھی نایاب ہائبرڈ کی صورت میں نظر آتا ہے۔ جس کی وجہ سے زمین اُن مخصوص حصے میں روشنی نہیں پڑتی اور رات کا سماں ہو جاتا ہے۔







