ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جاری سپر مونز کے سلسلے کا آخری سپر مون اکتوبر 2025 میں نظر آیا تھا، جب کہ اس بار سپر مون کے ساتھ ساتھ کواڈرینٹڈ شہابیوں کی بارش بھی اپنے عروج پر ہو گی۔
سپارکو نے بتایا کہ پاکستان میں سپر مون شام 5 بج کر 51 منٹ پر طلوع ہوگا اور اس دوران چاند کی روشنیاں 99.8 فیصد تک ہوں گی۔ یہ نظارہ تین اور چار جنوری دونوں روز دیکھا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث چاند عام ایام کے مقابلے میں 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔
Rising into the new year 🌕
— NASA Ames (@NASAAmes) January 2, 2026
The first full moon of the year, the Wolf Moon, will light up the sky at dusk tomorrow, Jan. 3. It’s also the first of three supermoons in 2026! pic.twitter.com/KfeyGVaTs8
مزید کہا گیا کہ سپر مون عموماً تین سے چار مواقع پر مسلسل نمودار ہوتے ہیں اور موجودہ سلسلہ تین جنوری کے سپر مون کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گا، جب کہ اگلا سلسلہ نومبر 2026 میں دوبارہ شروع ہوگا۔
سال 2025 میں سپر مونز کا سلسلہ سات اکتوبر سے شروع ہوا تھا، جس کے بعد پانچ نومبر اور پھر چار اور پانچ دسمبر کو سپر مون پاکستان بھر میں دیکھا گیا تھا۔






