سرکاری اعلامیے کے مطابق مملکت میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس منعقد کیے گئے، جب کہ سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے شہریوں سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی تھی۔ تاہم ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ملک بھر کی آبزرویٹریوں اور رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کے تیس روزے مکمل کیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق جمعہ 20 مارچ 2026 کو یکم شوال 1447 ہجری ہوگی اور اسی روز عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔







