تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ اسلام آباد پولیس کو ملک کے دیگر شہروں کے لیے رول ماڈل ہونا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا مقصد پولیسنگ نظام کو ماحول دوست بنانا ہے، جب کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات میں بہتری آئے گی۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ دارالحکومت کی سیکیورٹی کے لیے نئی کیپٹل پٹرول فورس قائم کی گئی ہے، جس کے ہر پٹرول یونٹ میں ایک مرد اور ایک خاتون اہلکار تعینات ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام اہلکار باڈی کیمروں سے لیس ہوں گے، جب کہ فراہم کی گئی 50 الیکٹرک گاڑیاں کیپٹل پٹرول فورس کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار، وزیراعظم شہباز شریف

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ایندھن کے اخراجات میں ماہانہ 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت ہوگی، جب کہ ایندھن کی مد میں ہونے والی بچت سے ایک گاڑی کی لاگت تقریباً ساڑھے 10 ماہ میں پوری ہو جائے گی۔