سینکڑوں نوجوان سی ای اوز سے خطاب کرتے ہوئے عدیل گوندل نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان اکثریتی آبادی پر مشتمل ہیں اور اگر وہ کاروبار کی جانب آئیں تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سی ای اوز مائنڈ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے یہ قدم اٹھایا اور ان پر اعتماد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دو دہائیوں پر محیط تجربے کو نوجوان نسل تک پُراعتماد انداز میں منتقل کریں گے تاکہ وہ بھی زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔

عدیل گوندل نے کہا کہ اگر ایک لاکھ نوجوان کاروبار کی طرف آئیں تو نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے میں کمی آئے گی بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فورمز، جہاں کاروباری افراد ایک دوسرے سے ملتے ہیں، وہاں اشتراکی کاموں کے وسیع مواقع پیدا ہوتے ہیں، جو لوگوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔