محکمہ ہاؤسنگ میں وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہری زندگی کی سہولت میں اضافہ ہوگا بلکہ روزمرہ کی روٹین میں خلل بھی نہیں آئے گا۔
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے وفد کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے جبکہ ماحولیاتی و تکنیکی ماہرین نے پراجیکٹ کے اہم پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ AIIB کے وفد نے پنجاب حکومت کے ساتھ دیگر منصوبوں میں اشتراک بڑھانے پر زور دیا۔
نورالامین مینگل نے تمام رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا،’وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق عوامی افادیت کے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ جدید ممالک کی طرز پر ٹنل بورنگ کے ذریعے سیوریج نظام بچھایا جائے گا، جس سے شہری محفوظ اور ٹریفک روانہ رہے گی‘۔
مزید براں یہ منصوبہ لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر پر محیط بوسیدہ سیوریج کی تشکیل نو کرے گا اور تقریباً 25 لاکھ شہریوں کی زندگیوں میں بہتری لائے گا۔
واضع رہے کہ نورالامین مینگل نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے اور ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کی جانب سے بھی اسے منظوری حاصل ہے۔







