ٹویوٹا پاکستان نے اپنی ایس یو وی فارچیونر کے منتخب ویریئنٹس کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق، فارچیونر جی کی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح، فارچیونر وی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے سے کم کرکے ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
Celebrating 35 years of Toyota in Pakistan! 🇵🇰 Get your hands on the unbeatable Toyota Fortuner with special limited-time prices!
— PakWheels.com (@PakWheels) December 2, 2025
🔹 Fortuner G: 12,435,000
🔹 Fortuner V: 14,935,000 pic.twitter.com/DRLVSLyAyI
اس طرح دونوں ماڈلز کی قیمتوں میں تقریباً 25 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایت صرف منتخب ماڈلز پر لاگو ہوگی اور محدود مدت یا اسٹاک ختم ہونے تک جاری رہے گی۔







