وائرل ویڈیو مسیسیپی یونیورسٹی کے ایک ایونٹ کی بتائی جا رہی ہے، جہاں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ایریکا کرک کے درمیان گرمجوشی کے مناظر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔ اسی ویڈیو کے بعد امریکی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں کہ نائب صدر جلد دوسری شادی کرنے والے ہیں۔

ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک پیش گوئی میں کہا تھا کہ جے ڈی وینس آئندہ برس کے اختتام تک ایریکا کرک سے شادی کریں گے۔ مصنفہ کے مطابق، جے ڈی وینس اس شادی سے قبل اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق دے دیں گے۔

واضح رہے کہ ایریکا، سابق قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی بیوہ ہیں، جنہیں حال ہی میں ایک یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ چارلی کرک نے 2012 میں ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے نام سے تنظیم قائم کی تھی جو طلبہ میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے۔

تاہم، امریکی نائب صدر کے دفتر یا ایریکا کرک کی جانب سے اس معاملے پر کسی قسم کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، جس کے باعث یہ خبر فی الحال محض سوشل میڈیا قیاس آرائیوں تک محدود ہے۔

یاد رہے کہ وینس کی شادی انڈین نژاد امریکی اوشا چلوکوری سے ہوئی۔ اوشا چلوکوری وینس کے والدین کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے، جو دہائیوں قبل امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔ امریکہ میں پیدا اور پرورش پانے والی اوشا ایک کامیاب وکیل ہیں۔

 انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس کے لیے کام کیا۔ وہ سان ڈیاگو، کیلیفورنیا میں پلی بڑھیں۔ وہ ییل یونیورسٹی گئی اور اپنے شوہر کی طرح ییل لا اسکول سے گریجویشن مکمل کیا۔