آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری عالمی چیمپئن شپ میں محمد جواد نے روس، قازقستان اور میزبان ملک آذربائیجان کے فائٹرز کو شکست دے کر انڈر 15 پینکریشن کیٹیگری میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

محمد جواد رواں برس انڈر 16 ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ورلڈ چیمپئن شپ میں تقریباً 35 ممالک کے ایک ہزار کھلاڑی شریک ہیں، جبکہ پاکستان کے تین فائٹرز مختلف کیٹیگریز میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر ذوالفقار علی نے محمد جواد کی کامیابی کو پاکستان میں اس کھیل کے روشن مستقبل کی علامت قرار دیا ہے۔