نسیم شاہ کو ایونٹ کے دوسرے میچ میں شارجہ واریئرز کے خلاف بولنگ کے دوران بائیں گھٹنے میں انجری ہوئی تھی۔ وہ پال والٹر کو یارکر پر آؤٹ کرنے کے بعد فالو تھرو کے دوران اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زمین پر گر پڑے، جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

نسیم شاہ نے اس میچ میں 2.5 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی، تاہم انجری کے باعث وہ مزید کھیل جاری نہ رکھ سکے۔

ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے نسیم شاہ کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ان کی خدمات سے محروم ہونے پر انتہائی افسردہ ہے، کیونکہ وہ نہ صرف بہترین فاسٹ بولر ہیں بلکہ میدان کے اندر اور باہر بھی ٹیم کی قیادت کرتے ہیں۔

ٹام موڈی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کے متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا، تاہم فی الحال اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع موجود ہے۔

ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں دیگر فاسٹ بولرز میں عبداللہ احمدزئی، اشتیاق احمد، خضیمہ تنویر، محمد سلیم، سنجے پہال اور ٹیم کے کپتان ڈیوڈ پین بھی شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈر ٹام کرن بھی بولنگ کے لیے دستیاب ہیں۔ احمدزئی اور اشتیاق احمد کو تاحال ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

نسیم شاہ کی انجری کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ڈیزرٹ وائپرز ابوظبی میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف اپنا چوتھا میچ کھیل رہی تھی۔ ایونٹ کے ابتدائی تین میچز ک