29 سالہ کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں محمد رضوان، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان سمیت کئی معروف کرکٹرز شریک ہوئے۔ ساتھی کھلاڑیوں نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: فخر زمان کو ٹی20 سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ ابرار احمد کی بارات کی ویڈیوز میں انہیں دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ایک تصویر میں وہ بارات سے قبل سیلون میں تیاری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔







