بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 12 اپریل کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا، جہاں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور آمنے سامنے تھیں۔ میچ کے دوران پیش آنے والے دو الگ واقعات نے معاملے کو سنگین بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوڈ پر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے پہلے درجے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جس کے تحت ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ اور ایک منفی پوائنٹ دیا گیا۔ یہ کارروائی ضابطہ اخلاق کی اس شق کے تحت کی گئی جو امپائر کے احکامات کی عدم تعمیل سے متعلق ہے۔
پہلا واقعہ اننگز کے اٹھارویں اوور میں پیش آیا، جب گیند تبدیل کیے جانے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے فوری طور پر نئی گیند امپائر کو واپس کرنے کے بجائے خود ہی اس کا معائنہ کرنا شروع کر دیا، جسے قواعد کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
دوسرا واقعہ میچ کے آخری اوور میں سامنے آیا، جہاں وہ ایک بار پھر امپائر کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہ کر سکے۔ ان دونوں واقعات کو ضابطہ اخلاق کی دو علیحدہ خلاف ورزیوں کے طور پر شمار کیا گیا۔
لیگ حکام کے مطابق ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو بغیر کسی اعتراض کے قبول کر لیا، جس کے بعد مزید کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
دوسری جانب ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب ٹیم پر مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا۔
Tim david smash hardik pandya back to back boundaries and then immediately umpire change the ball but tim david find suspicious thing on ball and raise question on this move by umpire. pic.twitter.com/QjCtl5ujLv
— Riya Sharma (@Edupaat) April 12, 2026
ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایسے بڑے ٹورنامنٹس میں ضابطہ اخلاق کی پابندی انتہائی ضروری ہوتی ہے اور معمولی خلاف ورزی بھی کھلاڑیوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے،یہ واقعہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ وہ میدان میں نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھیں۔
یہ معاملہ شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر بحث بھی جاری ہے، جہاں کچھ لوگ اس فیصلے کو سخت جبکہ کچھ اسے قواعد کے مطابق قرار دے رہے ہیں۔







