ڈیوڈ ولے نے کہا کہ آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کے لیے ایکشن اور مواقع واضح نہیں ہوتے، جبکہ پی ایس ایل میں زیادہ سکیورٹی اور کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ہر کھلاڑی کی اپنی صورتحال مختلف ہوتی ہے اور کچھ کو پی ایس ایل میں زیادہ کھیلنے کے مواقع ملتے ہیں بجائے اس کے کہ آئی پی ایل میں 10 سے 11 ہفتے بینچ پر گزارے جائیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو، قومی کرکٹرز اور پی سی بی چیئرمین شریک

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈو پلیسی اور انگلینڈ کے معین علی پہلے ہی آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان کرچکے ہیں، جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے پی ایس ایل میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔