نیویارک میں ہونے والے اس خصوصی شو میں گلوکار علی ظفر کے ساتھ وسیم اکرم، رمیز راجہ، سلمان آغا، ابرار احمد، فہیل اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل سمیت کئی نامور سابق اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم آسٹریلیا پہنچ گئے
پی سی بی کا کہنا ہے کہ روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل سے جوڑنا اور لیگ میں سرمایہ کاری، اشتراک اور پارٹنرشپ کے نئے دروازے کھولنا ہے۔
HBL PSL is heading to New York City! 🗽🏏
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 10, 2025
An exclusive occasion designed for investors to connect with the PSL leadership, explore upcoming commercial prospects, and experience a refined blend of entertainment and cricket engagement.
📅 Date: 13 December
⏰ Time: 4 PM
📍 Venue:… pic.twitter.com/LdUwKf1aag
تقریب میں کرکٹ شائقین، کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندگان، بزنس کنسلٹنٹس اور کھیلوں سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، جس سے پی ایس ایل کے عالمی نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کی توقع ہے۔







