اسلام آباد کے مصحف اسکواش کمپلیکس میں ہونے والی 37 ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم کی اس چیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ نمبر 2 اور عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان نے سیڈ نمبر 10 حمزہ خان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ذرائع کے مطابق فائنل کا آغاز حمزہ خان کے لیے بہتر رہا، جنہوں نے پہلا گیم 9-11 اور دوسرا گیم 7-11 سے جیت کر برتری حاصل کرلی۔ تاہم عالمی رینکنگ میں 42ویں نمبر پر موجود نور زمان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں گیم اپنے نام کر لیے۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، خصوصی پیغام جاری

سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے پوتے نور زمان نے تیسرا گیم 7-11، چوتھا گیم 4-11 اور فیصلہ کن پانچواں گیم 8-11 سے جیت کر نہ صرف مقابلہ پلٹا بلکہ چیمپئن شپ ٹرافی پر قبضہ بھی جمالیا۔

واضح رہے کہ حمزہ خان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ مصری کھلاڑی کریم الحمامی کو اپ سیٹ شکست دی، جبکہ بعد ازاں سیڈ نمبر 6 سوئیڈن کے ڈیوڈ برنیٹ کو ہردوسرا بڑا اپ سیٹ بھی کیا تھا۔