ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کی ہدایات پر سات فروری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سے متبادل پلان بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انڈیا نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی
پی سی بی کا موقف ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انڈیا جا کر نہ کھیلنے کا بنگلہ دیش کا مؤقف معقول اور درست ہے۔
بنگلہ دیش کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گا۔







