ذرائع کے مطابق اس تقریب میں دنیا بھر کے سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور کرکٹ شائقین کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔دو نئی پی ایس ایل ٹیموں کی فروخت کے حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے ان فرنچائزز میں گہری دلچسپی ظاہر کی جا رہی ہے۔

روڈ شو کا مقصد لیگ کے مستقبل کے وژن، کاروباری ڈھانچے اور طویل المدتی حکمتِ عملی کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرنا ہے۔ تقریب میں پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث رؤف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ لندن، خصوصاً لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد پاکستان کرکٹ کی عالمی ساکھ کا ثبوت ہے اور اس سے پی ایس ایل کی بین الاقوامی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سابق قومی کپتان سرفراز احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کے منیجر اور مینٹور مقرر


اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی لیگ مضبوط گلوبل فالوونگ اور منفرد کمرشل ویلیو رکھتی ہے، جبکہ دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پُرکشش مواقع پیدا ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق تقریب میں 30 خوش نصیب سپر فینز کو خصوصی شرکت کا موقع دیا جائے گا، جبکہ ٹکٹنگ کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شمار ہوتی ہے۔