پی سی بی نے تمام اہل فرنچائزز کو نئی دس سالہ معاہدوں کے ساتھ تجدید کی پیشکش بھیج دی ہے اور کہا ہے کہ ٹیمیں مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اپنے فیصلے سے پی ایس ایل مینجمنٹ کو آگاہ کریں۔

فرنچائزز کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پی سی بی نے ٹیم مالکان اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا (EY MENA) کے درمیان مشترکہ اور انفرادی ملاقاتوں کا انتظام کیا ہے، جس میں فرنچائزز مالکان کو ویلیو ایشن کے طریقہ کار کا جائزہ لینے اور اپنے سوالات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کا باضابطہ اعلان


مزید برآں، پی سی بی کو ای وائے مینا کی جانب سے دو نئی ممکنہ فرنچائز ٹیموں کی قیمتوں کے حوالے سے رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، اور ان کی فروخت کے لیے جلد ٹینڈر کا عمل شروع کیا جائے گا۔ نئی فرنچائز کے لیے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مختلف شہروں میں ٹیم رکھنے کا اختیار دیا جائے گا، جن میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل ہیں۔

پی سی بی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کے تمام شراکت داروں کے ساتھ شفاف، منصفانہ اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات برقرار رکھے جائیں گے، کیونکہ پاکستان سپر لیگ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور عالمی سطح پر پہچان میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔