انڈین میڈیا کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ کے ساتھ ساتھ فائنل کی میزبانی بھی کرے گا، جب کہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرانڈیا پاکستان کا ٹاکرا سیمی فائنل میں ہوا تو اس مقابلے کی میزبانی کولمبو کرے گا، دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایک اور پاکستانی کھلاڑی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے لیے انڈیا میں پانچ بڑے شہروں کو منتخب کیا گیا ہے، جن میں ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک وینیو فائنلائز کیا جائے گا۔

خیال رپے کہ انڈیا اس بار ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن کے طور پر میدان میں اترے گا، جس نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔