انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ کسی بھی جنگ بندی میں لبنان سے لے کر بحیرہ احمر تک تمام تنازعاتی علاقوں کو شامل ہونا چاہیے اور یہی ایران کے لیے ایک ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کر رہے، اب وقت آ گیا ہے کہ اس تنازع کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے۔
سعید خطیب زادہ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے کہا کہ یہ آبی گزرگاہ تاریخی طور پر کھلی رہی ہے، اگرچہ یہ ایران کے علاقائی پانیوں میں واقع ہے، تاہم عالمی تجارت کے لیے ہمیشہ قابلِ رسائی رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل مضبوط سفارتکاری کے باعث جنگ بندی پر مجبور، ایران خطے میں بدامنی نہیں چاہتا: مسعود پزشکیان
انہوں نے امریکا اور اسرائیل پر خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارروائیوں نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی تجارت اور معیشت کو بھی متاثر کیا ہے۔







