اپنے آڈیو پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہا ہے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے، تاہم خطے میں موجود فوجی اڈے کشیدگی کا سبب بن رہے ہیں۔
پیغام میں کہا گیا کہ دشمن ایرانی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن ایرانی قوم کا اتحاد برقرار رہے گا اور شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے خاص طور پر مناب اسکول کے شہداء کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خون کا بدلہ لیے بغیر نہیں رہا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا عہدہ ان سے بڑی ذمہ داریوں کا تقاضا کرتا ہے اور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ ایک عظیم قوم ہیں، عوام کی حمایت کے بغیر قیادت کی کوئی اہمیت نہیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے مطالبات نہ مانے تو نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی سخت دھمکی
آڈیو پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بند ہونا چاہیے اور ایران ان اڈوں کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بیان میں زور دیا گیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود ایرانی قوم متحد رہے گی اور دشمن کو شکست دینے کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی۔







