غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے ابتدائی اطلاعات میں جانی نقصان کی تصدیق کی ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش کے باعث جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے نسبتاً محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔