میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے سالانہ عشائیے سے چند منٹ قبل کیرولین لیویٹ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ تقریب کے دوران کچھ گولیاں چلیں گی۔
WH Press Secretary @karolineleavitt says the president s speech tonight will be "classic Donald J. Trump."
— Fox News (@FoxNews) April 25, 2026
Tune in to @FNSaturdayNight at 9 PM ET for @jimmyfailla s coverage of the White House Correspondents Dinner. pic.twitter.com/k7jHhKvNlp
کیرولین لیویٹ کا یہ جملہ دراصل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اور طنزیہ اندازِ تقریر کی وضاحت کے لیے استعمال کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں یہی الفاظ تقریب میں فائرنگ کے واقعے کے تناظر میں توجہ کا مرکز بن گئے۔
اس تقریب کے ریڈ کارپٹ پر کیرولین لیویٹ سے پوچھا گیا کہ عوام صدر کی تقریر کے حوالے سے کیا توقع رکھیں، جس پر انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح تیار ہیں۔ آج کی تقریر کلاسک ڈونلڈ ٹرمپ تقریر ہوگی، یہ تقریر مزاحیہ بھی ہوگی، دلچسپ بھی اور اس میں کچھ گولیاں بھی چلیں گی۔ سب کو دیکھنا چاہیے، یہ بہت زبردست ہونے والا ہے۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد صورتِ حال یکسر بدل گئی جب مرکزی ہال کے باہر سیکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
واقعے کے فوری بعد سوشل میڈیا پر کیرولین لیویٹ کے الفاظ تیزی سے وائرل ہو گئے۔







