پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیاکہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ
آج کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والوں کے خاندانوں سے ہم دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
امریکی سفارتکار نیٹلی بیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی حکومت کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے سے آگاہ ہیں، جس میں مبینہ طور پر متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہم قریب سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے برطانوی شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ سفری ایڈوائزری پر عمل کریں اور مزید کہا کہ
We are aware of an explosion in Islamabad which has reportedly left several people dead. We are closely tracking, and British nationals should monitor travel advice. My thoughts are with the loved ones of those who have lost their lives.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) November 11, 2025
میری ہمدردیاں ان تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس حملے میں جاں بحق ہوئے۔
افغان طالبان نے بھی اسلام آباد اور وانا میں اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان خود کش حملوں کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔







