انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتی مشن کی جانب سے اس مقدس مہینے کے موقع پر تمام پاکستانیوں کے لیے امن، رحمت اور خوشحالی کی دعا کی جاتی ہے،رمضان روحانی بالیدگی، خود احتسابی اور شکرگزاری کا مہینہ ہے جو انسان کو صبر اور ہمدردی کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ روحانی تجدید اور خدا کی عطا کردہ نعمتوں پر غور و فکر کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

نٹالی بیکر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ریاستہائے متحدہ امریکا کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات باعثِ فخر ہیں، اور انہوں نے روزہ رکھنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے ’’رمضان مبارک‘‘ کہا۔