ہیمونٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تصادم بیسن روڈ کے علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اُٹھی۔ پولیس نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والے فرد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹروں میں پائلٹس کے علاوہ کوئی اور سوار نہیں تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی، جب کہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔