صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر وسطی بیجنگ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کی اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر پولیس اور فوجی پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، خصوصاً ان فائیو اسٹار ہوٹلوں کے اطراف جہاں امریکی وفد کے قیام کا امکان ہے۔
پولیس اہلکار شہر کے وسط میں واقع پیدل چلنے والوں کے پلوں اور زیرِ زمین گزرگاہوں کے داخلی راستوں پر بھی تعینات ہیں تاکہ سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
چینی حکومت غیر ملکی رہنماؤں کی آمد پر عموماً سکیورٹی بڑھا دیتی ہے، تاہم امریکی صدر کے دورے کے پیشِ نظر اس بار انتظامات غیر معمولی طور پر سخت اور نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔
US President Donald Trump arrives in Beijing on historic visit, welcomed by Chinese vice-president Han Zheng pic.twitter.com/aznCOOfFGL
— WION (@WIONews) May 13, 2026
دورے سے قبل کئی ہفتوں تک تیانانمن اسکوائر کے اطراف سڑکوں پر اضافی سکیورٹی چیکنگ جاری رہی۔ اس چوک کے مغربی حصے میں واقع گریٹ ہال آف دی پیپل وہ مقام ہے جہاں آئندہ دنوں میں زیادہ تر سرکاری تقریبات منعقد ہونے کا امکان ہے۔
بیجنگ کی ان شاہراہوں کو بھی خصوصی طور پر سجایا گیا ہے جہاں سے صدر ٹرمپ کے موٹرکیڈ کے گزرنے کی توقع ہے۔ سڑکوں کے کناروں پر بڑی تعداد میں خوبصورت پھولوں کے گلدستے رکھے گئے ہیں، جن کے بارے میں چینی سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور لطیفے بھی گردش کر رہے ہیں۔






