غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کے تحت امریکی دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایسے بل پر دستخط کیے ہیں جس سے امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔
ترجمان کے مطابق یہ قانون امریکا کے “پیس تھرو اسٹرینتھ” ایجنڈا کے تحت فضائی اور میزائل دفاعی نظام، جسے “گولڈن ڈوم” کہا جا رہا ہے، کے لیے بھی فنڈز فراہم کرے گا۔
دوسری جانب امریکی قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ آئندہ سال کے لیے امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا تعین کرتا ہے۔







