غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف حادثات میں 95 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 65 افراد اب بھی لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ طوفان اور سیلابی ریلوں نے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچایا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے، راستے بند ہیں اور کئی مقامات تک رسائی ممکن نہیں۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش، پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے فوج اور مقامی اداروں کی اضافی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں، تاہم مسلسل بارشیں ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔







