واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جبکہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی وین تحویل میں لے لی ہے۔ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے اور شدید ذہنی صدمے سے دوچار بتائی جا رہی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔ 28 سالہ خاتون رات کے وقت گھر جانے کے لیے گاڑی کی منتظر تھی کہ اسی دوران دو نوجوانوں نے اسے وین میں سوار کیا اور گھر چھوڑنے کا جھانسہ دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک وین میں رکھا گیا جہاں دونوں ملزمان نے اس کے ساتھ بار بار زیادتی کی۔ رات تقریباً 3 بجے ملزمان نے خاتون کو چلتی وین سے سڑک پر پھینک دیا جس کے باعث اس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔
A late-night search for a lift turned into a nightmare in Haryana’s Faridabad after a woman was allegedly raped inside a moving van by two young people who later threw her onto the road and fled, police said.
— IndiaToday (@IndiaToday) December 31, 2025
Swipe to find out more about the details.#Woman #Van #Faridabad… pic.twitter.com/Hzt0lYxjAb
متاثرہ خاتون کو اہل خانہ نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کے چہرے پر 10 سے 12 ٹانکے لگائے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم وہ شدید صدمے میں ہے اور تاحال اس کا تفصیلی بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں وین کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اطراف میں دیگر گاڑیاں بھی کھڑی نظر آتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن ہوئی۔
متاثرہ خاتون کی بہن نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ واقعے سے ایک روز قبل شام ساڑھے 8 بجے خاتون نے فون کر کے کہا تھا کہ اس کا والدہ سے جھگڑا ہوا ہے اور وہ ایک سہیلی کے گھر جا رہی ہے جہاں سے تین گھنٹے میں واپس آنے کا کہا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون شادی شدہ ہے، اس کے تین بچے ہیں اور گھریلو تنازع کے باعث وہ شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔







