انڈین میڈیا کے مطابق سات فروری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تمام طیاروں کی مکمل تکنیکی پڑتال کا حکم جاری کیا گیا۔ حادثے کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، جس کے باعث فضائیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر پورے بیڑے کا تفصیلی معائنہ شروع کر دیا ہے۔
جانچ کے عمل میں لینڈنگ گیئر کی دھاتوں کا تجزیہ، الیکٹرو میگنیٹک بریکنگ سسٹم کی جانچ اور آن بورڈ سافٹ ویئر کی مکمل پڑتال شامل ہے۔
In Your Interest with @kabir_naqvi
— News9 (@News9Tweets) February 23, 2026
Three incidents in three years within #globalnorms or #warningsign?
Reliability stress & operational impact
What does grounding an entire fleet mean for real-time deployment?
Gp Capt. UK Devnath (Retd.) weighs in on #Tejas and India’s air… pic.twitter.com/myTjRtj9cJ
سات فروری کو پیش آنے والے واقعے میں سنگل سیٹ طیارے کا پائلٹ زخمی ہوا، تاہم وہ محفوظ رہا۔ متاثرہ طیارے کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں تیجس کی انڈین فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے۔ پہلا واقعہ مارچ 2024 میں جیسلمیر کے قریب فائر پاور مظاہرے سے واپسی کے دوران پیش آیا تھا، جس میں پائلٹ محفوظ رہا۔ دوسرا حادثہ نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے پیش آیا، جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔
دوسری جانب طیارہ ساز کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے سات فروری کے واقعے کو مکمل حادثہ قرار دینے کے بجائے ایک معمولی تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) کے تحت تفصیلی تجزیہ جاری ہے اور مسئلے کے جلد حل کے لیے انڈین فضائیہ سے قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔
ایچ اے ایل کے مطابق تیجس طیارہ عالمی سطح پر اپنے ہم عصر لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں بہتر حفاظتی ریکارڈ رکھنے والے پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے۔ تاہم موجودہ صورتحال میں احتیاطی تدابیر کے تحت پورے بیڑے کی جانچ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
#NewDelhi | Indian Air Force has grounded its fleet of around 30 Tejas fighter aircraft following an incident earlier this month at a forward base, sources said.
— Deccan Chronicle (@DeccanChronicle) February 23, 2026
https://t.co/gsr5pUKD36
یاد رہے کہ انڈین فضائیہ مجموعی طور پر 220 تیجس طیاروں کا آرڈر دے چکی ہے، تاہم فراہمی میں تاخیر اور جدید ماڈلز کی تیاری میں بار بار ڈیڈ لائنز گزر جانے کے باعث اس منصوبے پر دباؤ میں اضافہ ہو چکا ہے۔






