رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے انڈین فوجی گاڑی کو نقصان پہنچایا اور فوجیوں پر زدوکوب بھی کیا۔ مقامی افراد نے فوجی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیک پوسٹیں ہٹائی جائیں۔
Indian Army Go Back.‼️‼️‼️
— Conflict Watch (@ConflictWatchX) March 12, 2026
The people of Manipur have driven the Indian occupation army out of their land. pic.twitter.com/zY7ab91pm0
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوجی چیک پوسٹیں نہ ہٹائی گئیں تو عوام خود کارروائی کریں گے۔ مقامی افراد نے انڈین آرمی گو بیک کے نعرے بھی لگائے اور الزام عائد کیا کہ انڈین فوج کی موجودگی خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بعض علاقوں میں عوامی دباؤ کے باعث انڈین فوج کو پیچھے ہٹنا پڑا، جس سے سکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہو گئی ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پور میں بڑھتی ہوئی بے چینی انڈیا کے اندرونی سکیورٹی چیلنجز کو ظاہر کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی اور سماجی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
The Tables Have Turned: India Trapped in Its Own Design
— Rimland Intelligence (@Rimland_Intel) March 12, 2026
While the people of Manipur have blocked the Indian Army from entering their territory, the Modi government is facing a harsh reality check. This is exactly the kind of chaos and internal defiance that India spent the last… pic.twitter.com/nFxXA8YRFU
منی پور میں عوام اور انڈین فورسز کے درمیان نفرت اور فاصلے میں واضح اضافہ ہو رہا ہے، جس سے خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کشیدہ اور نازک ہو گئی ہے۔






