دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ گفتگو ہفتے کی شب ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیل سے بات کی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ تنازعے کا حل صرف بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔







